لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے جشن آزادی کے موقع پرسڑک بلاک کرنے،کرتب وہلڑبازی کرنے اور خصوصاً فیملز سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے کمر کس لی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے کہا کہ جشن آذادی کا ہرگز مطلب نہیں کہ ٹریفک قوانین سے بھی آزادی ہے۔ون ویلرز اور اسکے سہولت کار موٹر مکینک دونوں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک بھی جیل کی ہوا کھائیگا۔جشن آزادی پر صوتی آلودگی،بغیر سائیلنسر بفل نکالنے والے ہلڑبازوں کیخلاف بھی مقدمہ درج ہوگا۔18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکلیں تھانوں،ٹریفک سیکٹرز میں بند کروایا جائیگا۔بغیر ہیلمٹ اور تیز رفتاری سمیت 19 دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں پر آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے کارروائیاں کی جائیں گی۔مصروف اور اہم شاہراہوں پر 50 سے زائد عارضی ناکے قائم ہونگے۔ایس پیز کی سپرویژن میں 12 ڈی ایس پیز،6 سو سینئر ٹریفک وارڈنز تعینات ہونگے۔22 لفٹر،3 بریک ڈاؤنز،3 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے،تفریحی و تاریخی مقامات،پبلک پارک، آزادی فلائی اوور،ڈیفنس میں اضافی نفری تعینات ہوگی۔ ٹریفک لوڈ بڑھنے پر مال روڈ کی تمام کراسنگ کو بند کردیا جائیگا۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لمحہ بہ لمحہ سرویلنس کی جائیگی۔والدین اپنے بچے کی حادثاتی موت یا معذوری کے ذمہ دار خود ہونگے۔
ون ویلرز‘ سہولت کار موٹر مکینک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
Aug 14, 2024