لاہور(نامہ نگار)گرین ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے شہری کو قتل کرنیوالے دو ملزمان کو کے پی کے،لنڈی کوتل سے گرفتار کر لیا گیاہے۔شہری عبد الغفار کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے 2 اشتہاری ملزمان محمد طارق اور اسجد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان اور مقتول کے درمیان کیبل کے تنازعہ پر جھگڑا ہواتھا،ملزمان لنڈی کوتل فرار ہو گئے تھے۔