لاہور(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت شیخ عمران انوارنے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم متاثرہ خاتون کا رشتہ دار اور گھر کے قریب ہی رہائشی پذیر ہے۔ متاثرہ خاتون انیتا ملزم کیساتھ فیکٹری میں نوکری کا پتا کرنے گئی تو ملزم رضوان نے خاتون کو بچوں کا خرچہ دینے کے بہانے گھر لے جا کر زیادتی کی کوشش کی۔خاتون کے شور پر ملزم نے تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر زیادتی کیلئے مجبور کرتا رہا۔خاتون کے شوہر کے اچانک آنے پر ملزم فرارہوگیا۔چندرائے گاؤں سے گرفتار کر لیا گیا ۔ملزم رضوان کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔