پولیس ڈے کیئر سنٹر میں انٹرنیشنل سہولیات فراہم کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا تحفظ منزل فوسٹر ہوم سینکڑوں گمشدہ بچوں اور افراد کو ان کے اہلخانہ سے ملواچکا ہے۔لاہور میں قائم پنجاب پولیس کے ڈے کیئر سنٹر میں انٹرنیشنل ڈے کیئرز کی طرز پر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈیڑھ ماہ سے 4 سال تک کے بچوں کو محفوظ ماحول،خوراک، لرننگ اینڈ گرومنگ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈے کیئر سنٹر میں سہولیات کا دائرہ کار مزید بڑھانے کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تحفظ منزل فوسٹر ہوم اور تحفظ درسگاہ میں سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے،بالخصوص زیادہ سے زیادہ ٹرانسجینڈرز بچوں کو تحفظ درسگاہ میں سہولیات سے استفادہ کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن