یوم آزادی پر سکیورٹی ہائی الرٹ ‘شر پسندوں پر کڑی نظر‘ہزاروں اہلکار تعینات

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا ہے کہ یوم آزادی پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،شرپسند و ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائیگی۔جشن آزادی کی تقریبات اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔صوبائی دارالحکومت میں 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر تعینات ہونگے۔ہلڑ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، روڈز بلاک، خواتین کو تنگ کرنیوالوں کیخلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی جائیگی۔جشن آزادی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 450 سے زائد پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔پروگرامز میں اے پلس کیٹیگری کے7،اے کیٹیگری کے 47 جبکہ بی کیٹیگری کے 370 پروگرامز شامل ہیں۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں جشن آزادی پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار مامور ہونگے جبکہ311 ایلیٹ فورس،163 کیو آر ایف ٹیمیں،811 پٹرولنگ وہیکلز، 1460 موٹر سائیکل سوار ٹیمیں بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگی۔150 واک تھرو گیٹس، 1500 میٹل ڈٹیکٹرز سے سکیورٹی انتظامات میں معاونت لی جائیگی۔سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے تمام سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن