ڈسکہ (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) بیوی نے بہن کے ساتھ ملکر اپنے خاوند کو زہریلی چائے پلاکر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ علاقہ مالومہے مزمل کی شادی عظمیٰ بی بی سے ہوئی جو ناراض ہوکر میکے آگئی، گزشتہ روز مزمل اپنی بیوی کو منانے کیلئے سسرال گیا تو بیوی عظمیٰ نے اپنی بہن سائرہ اور طارق کے ساتھ ملکر اس کو زہر ملی چائے پلا دی، جس سے مزمل کی حالت خراب ہونے پر سول ہسپتال لایا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پرگوجرانوالہ ریفرکر دیا گیا جو جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑگیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقتول کے بھائی تعظیم اختر کو مدعی بنا کر بیوی عظمیٰ، اس کی بہن سائرہ اور طارق کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔