فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا‘تھانہ کر کے علاقہ 595 گ ب کے رہائشی عبدالواحد کو اپنی بیوی ثوبیہ بی بی کے کردار پر شک تھا اسی بات پر گھر میں جھگڑا رہتا تھا‘ گزشتہ روز بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تو عبدالواحد نے طیش میں آ کر اپنی بیوی سولہ سالہ ثوبیہ بی بی کے گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا اور خود فرار ہو گیا۔