شاہ رخ ٹیکنالوجیزکی جانب سے یوم آزادی   پر شاندار تقریب کا اہتمام 

لاہور (کامرس رپورٹر)شاہ رخ ٹیکنالوجیز نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر لاہور میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ سی ای او ڈاکٹر حامد سعید نے نوجوانوں کے کردار اور صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر ماجد قادری نے نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دی، ڈائریکٹر  ’’نور پی کے‘‘  ڈاکٹر سعید احمد قادری نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے مس اْمّ علی، زین نوید، ارفع عاربی، اشتیاق قادری اور زاہدہ قادری نے بھی خطاب کیا۔ بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیے۔ تقریب میں ملک کی ترقی کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ آخر میں یوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔

ای پیپر دی نیشن