یوم آزاد ی پرVivo کی صارفین کیلئے خصوصی آفرز ‘تقریبات کا اہتمام

Aug 14, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان کے یوم آزادی پر Vivo Mobilesنے پاکستانی صارفین کیلئے خصوصی آفرز اور تقریبات کا اعلان کیا۔ یہ خصوصی آفرز ملک بھر کے ویوو سروس سنٹرز پر 13 اگست سے دستیاب ہیں۔Vivoپاکستان کے سی ای اومسٹر ایرک کونگ نے پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی اور کہا ہم پاکستانی عوام کی طرف سے ملنے والے اعتماد پر بے حد شکرگزار ہیں‘ جدید ترین ٹیکنالوجی اور بہترین سروسز فراہم کرتے رہیں گے۔ Vivo یوم آزادی پر پاکستانی صارفین کو اسیسریز کی خریداری پر 10 فیصد رعایت ‘ مفت پروٹیکٹیو فلم، کور‘ تمام سمارٹ فونز پر مفت سافٹ ویئر اپ گریڈ کی سہولت اور جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی تحائف دے رہا ہے۔ گزشتہ شب کیک کاٹنے کی تقریب میں Vivo کے صارفین اور عملے نے ان لمحات کو ایک ساتھ منایا۔ 

مزیدخبریں