لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن لاہور چیپٹرکے سینئر نائب صدور زاہد عتیق چودھری،فاروق مجیداورنائب صدور عاشق علی رانا،طاہر بشیر مغل اورملک صولت ستار نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے ٹیکس پیئر اور ٹیکس کے محکمے کیلئے کورٹ فیس برابر ہونی چاہئیں۔ ٹیکس پیئر نے اگرانصاف لینا ہے تو وہ 50ہزار اپیل فیس اور 30فیصد لائبیلٹی بھی جمع کرائے جبکہ ایف بی آر کیلئے کوئی فیس نہیں یہ نا انصافی ہے۔ اپنے دفتر میں ٹیکس بار کے نمائندگان سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا حکومت کو چاہیے کہ جن افسروں کو کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال پر او ایس ڈی بنایا گیا انہیں کسی طرح کی مراعات نہ دے۔ایف بی آر کے افسر تحسین وصول کرنے کیلئے بے دریغ غلط اسیسمنٹ کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے ٹیکس پیئر زمیں خوف ہراس بڑھتا جا رہا ہے۔
ٹیکس پیئر اور محکمہ ٹیکس کیلئے کورٹ فیس برابر ہونی چاہیے:پاکستان ٹیکس بار
Aug 14, 2024