کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کاروبار حصص میں ملا جلا رجحان رہا ۔کے ایس ای 100انڈیکس میں 102 پوائنٹس کی کمی‘ 47فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہوگئیں۔ تاہم مارکیٹ سرمائے میں 13ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ روز کے ایس ای 100انڈیکس کم ہوکر 77877 پوائنٹس پر آگیا‘ کے ایس ای 30انڈیکس 41پوائنٹس کی کمی سے 24961پوائنٹس ہوگیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس بڑھ کر50923 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ مارکیٹ سرمائے میں 13ارب 15کروڑ 75لاکھ 74ہزار 349روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 104کھرب 2ارب 72کروڑ 28لاکھ 99ہزار 147روپے ہوگیا۔ منگل کو 19ارب روپے مالیت کے 60کروڑ 41لاکھ 44ہزار حصص کے سودے ہوئے۔ 443 کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘ 183کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،211 میں کمی اور 49کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان‘سرمائے میں 13ارب سے زائد کا اضافہ
Aug 14, 2024