لاہور( نیوز رپورٹر) لیڈی ایچی سن ہسپتال لاہور میں جشن آزادی پرپرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈ ورڈ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیڈی ایچی سن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا بھی لگایا گیا۔تقریب میں پارلیمنٹرینز ، پروفیسرز، ڈاکٹرز ، نرسز،ایڈمن اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی شرکت کی۔ملکیسلامتی اور امن و استحکام کیلئے دعا بھی کی گئی۔آخر میں مریضوں اور انکے لواحقین میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔