مرکزی مسلم لیگ آج   آزادی مارچ کریگی‘5500فٹ کا پرچم لہرایاجائیگا

Aug 14, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے استنبول چوک سے پنجاب اسمبلی تک آزادی مارچ آج نکالا جائے گا۔اس آزادی مارچ میں 5500 فٹ کا قومی پرچم بھی لہرایا جائے۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے زندہ دلان لاہور کو 77ویں یوم آزادی کیمبارکباد دیتے ہوئے  کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے اس یوم آزادی کو حقیقی آزادی کے حصول کیلئے منائیں اور یہ آزادی تب ہی میسر آسکتی ہے جب ہم لاقانونیت ، آئی پی پی مافیا اور آئی ایم ایف کی معاشی غلامی سے آزاد ہونگے۔ عوام سے اپیل ہے کہ مرکزی مسلم لیگ کے آزادی مارچ میں شریک ہوکر حقیقی آزادی کی تحریک کو مضبوط بنائیں۔

مزیدخبریں