جشن آزادی:   پنجاب بھر میںپرچم کشائی آج صبح8بجے ہوگی،محکمہ آثارقدیمہ

لاہور(نیوز رپورٹر+خبرنگار)محکمہ آثار قدیمہ پنجاب نے آج یوم آزادی کی تقریبات کا پروگرام جاری کر دیا ۔ پنجاب بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات ایک ہی وقت پر تاریخی مقامات اور عجائب گھروں میں ہونگی۔ ڈی جی محکمہ آثار قدیمہ پنجاب ظہیر عباس ملک نے بتایا کہ قلعہ روہتاس، ٹیکسلا، ہڑپہ میوزیم، ہرن مینار اور دیگر تاریخی مقامات پر جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جبکہ جشن آزادی کی مرکزی تقریب علامہ اقبال میوزیم   لاہور میں ہوگی  ۔ تقریب میں مختلف ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں یوم آزادی  کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات میں آج  لاہور ہائیکورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ ، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن  میں صدر اسد منظور بٹ جبکہ لاہور بار ایسوسی یشن کے صدر منیر حسین بھٹی   پرچم کشائی کریں گے۔ پنجاب بار کونسل کے نو منتخب وائس چیئر مین بابر وحید ، چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی رائوفضل الرحمان عابد بھی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن