لاہور( نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہورکے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب آج14اگست صبح11بجے مسلم لیگ ن لاہور کے صدرو رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر اور جنرل سیکرٹری صوبائی وزیرپرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں پارٹی آفس نصیرآبادمیں ہوگی،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان کے مطابق تقریب میں لاہور سے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی، بلدیاتی نمائندے اورتمام ونگز کے عہدیداران شریک ہونگے۔پرچم کشائی ہوگی اور آزادی کیک کاٹاجائے گا۔