معاشی آزادی کے بغیر آزادی کا  تصور ناممکن ہے:چودھری سجاد نذیر

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ   قائد اعظم محمد علی جناح ور دیگر اکابرین کی قربانیوں کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہامعاشی آزادی کے بغیر آزادی کا تصور ناممکن ہے۔آج جشن آزادی کے موقع پر ہمیں ملک میں محبت اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے سیاسی استحکام اور میثاق معیشت پر عمل کرنے کی اشد ضروت ہے۔

ای پیپر دی نیشن