لاہور(خصوصی نامہ نگار ) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اللہ کو دوست بنانے کیلئے ولیوں کاراستہ اختیار کرنا ہو گا۔ کوئی جتنا بھی گنہگار ہو سچے دل سے توبہ کرلے اللہ تعالیٰ معاف کردیتا ہے۔ پاکستان اللہ کی بڑی نعمت ہے ‘اسکی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔اس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا ہمیں ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہوگا۔محفل میں صاحبزادہ پیر سید ہاشم شاہ زنجانی، صاحبزادہ فاخرمحمد شاہ زنجانی، پروفیسر ڈاکٹرکامران یوسف، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف عمران ودیگر نے شرکت کی اور ملکی سلامتی، کشمیرو فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کی۔