14 اگست پرامن  جدوجہد سے ناممکن کو ممکن بنانے کی علامت :مخدوم احمد محمود

Aug 14, 2024

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے یوم آزادی کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم سب مل کر معاشرے سے نفرت اور تقسیم کے خاتمے کیلئے کام کرنا چاہیے اور پاکستان کو ایک مضبوط طاقتور جمہوری ملک بنانے کے لئے محنت کریں۔آج کا دن قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا 14 اگست پرامن سیاسی اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے ناممکن کو ممکن بنانے کی علامت ہے۔پیپلز پارٹی ملک میں آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی، معاشی مساوات، سماجی انصاف اور قومی ہم آہنگی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزیدخبریں