منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام 77ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب  

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام 77 ویں یوم آزادی  پر انسانیت کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والے والینٹیئرز کو انسان دوست چیمپئنز ایوارڈ دیئے گئے۔ تقریب  سے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور،نائب ناظمین اعلیٰ علامہ محمد ادریس،  نوراللہ صدیقی،لاہور کے صدر  پروفیسر ذوالفقار علی،ڈائریکٹر آپریشن انجینئر ثناء  اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر تنظیمات ایم ڈبلیو ایف اشتیاق حنیف مغل، زونل کوآرڈی نیٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور زون کیپٹن (ر) عبدالمجید، صدر پی اے ٹی لاہور ثاقب بھٹی نے اظہار خیال کیا۔ خرم نواز گنڈا پور نے یوم آزادی کو یادگاری بنانے پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ذمہ داروں کو مبارکباد د ی۔ علامہ محمد ادریس نے کہا  ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم آزادی پر پیغام دیا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کے جذبات کو فروغ دیکر پاکستان کو مضبوط بنائیں۔منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی نمائندگی نورین علوی اور فہنیقہ ندیم نے کی۔

ای پیپر دی نیشن