ادویات ‘ خام مال تیاری میں ترکیہ کی کمپنیوں سے معاونت لیںگے:سلمان رفیق

Aug 14, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر)ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کے دفتر میں پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن اور استنبول کیمیکلز اینڈ کیمیکل پراڈکٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا پاک میڈیکا نمائش سے متعلق اجلاس  ہوا۔ جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ترکی  سے بذریعہ وڈیو لنک کی۔ اجلاس میں ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر سہیل، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ، صدر پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن خالد مصباح الرحمن ‘ پاک ترک ایکسپو کے سی ای او مسٹر کیمال شاہین، مس بیتل، فارما میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیدار‘استنبول کیمیکلز اینڈ کیمیکل پراڈکٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے  عہدیداروں ودیگرنے شرکت کی۔  صوبائی وزیرنے کہا  سٹیم سیلز، بائیولوجیکل مصنوعات، انسولین، ہیپارین و دیگر ادویات و خام مال کی تیاری کیلئے ترکیہ کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے پوری معاونت حاصل کی جائیگی۔ امید ہے اگلی پاک میڈیکا نمائش فروری 2025 میں ہوگی۔ ترکی ایکسپورٹ پروموشن بیورو کے عہدیداروں نے  خواجہ سلمان رفیق کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ 

مزیدخبریں