چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے جشن آزادی کی خوشی میں اپنے آبائی علاقے چنیوٹ میں رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے 5 لیٹر پٹرول کے تحفے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔ وطن عزیز لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کا تحفہ ہمیں دیا۔