ترقیاتی منصوبے، 2 ارب مینٹل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ، 10 لاکھ ماحول دوست پارک کوٹلی ستیاں کیلئے منظور 

Aug 14, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25ء کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے سترہویں اجلاس میں ہیلتھ اور ٹورزم سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 2 ارب 10لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کئیر لاہور کے پرانے بلاکس کی ری ویمپنگ کیلئے 2 ارب روپے اور کوٹلی ستیاں میں ماحول دوست پارک کے قیام، پیرا گلائیڈنگ سائٹس کی نشاندہی اور پرائیویٹ آپریٹر کیلئے قواعد و ضوابط کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 10لاکھ روپے شامل ہیں۔

مزیدخبریں