لاہور (خبر نگار) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی صدارت میں ثانیہ زہرا (ہائی پروفائل) قتل کیس کی تفتیش میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے تفتیشی ٹیم اور سپیشل پراسیکیوٹرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چئیرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ، منیزہ منظور بٹ، تفتیشی افسروں سیف اللہ ایس پی ملتان، شاہد اقبال ڈی ایس پی لیگل، ناہید کنول ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر (نامزد سپیشل پراسیکیوٹر) ملتان، محمد ارشد علی فاروقی ڈائریکٹر امپلیمینٹیشن اور مدعی مقدمہ سید اسد عباس بخاری نے شرکت کی۔ افسر سیف اللہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تفتیش میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی این اے رپورٹ اور دیگر فرانزک رپورٹس کی روشنی میں مقدمہ کی تفتیش جلد از جلد میرٹ پر مکمل کرنے اور دیگر ملزموں کی گرفتاری سے متعلق ہدایات جاری کیں۔
ثانیہ زہرا قتل کیس کی تفتیش میرٹ پر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
Aug 14, 2024