صدر سے ویتنام، مالدیپ، آئر لینڈ کے سفیروں کی ملاقات، سفارتی اسناد پیش کیں 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوست ممالک کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ویتنام، مالدیپ اور آئرلینڈ کے سفراء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے  ایوان صدر میں انہیں سفارتی اسناد پیش کیں۔ سفراء نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔ صدر نے سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں ، سفراء کو ایوان صدر پہنچنے پر پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری سپورٹس ریلی کا پاکستان پیپلز پارٹی کے سنٹرل آفس میں شاندار استقبال کیا گیا۔ جئے بھٹو، کھپے پاکستان کے نعرے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و ممبر سی ای سی چوہدری منظور احمد، انچارج سنٹرل سیکرٹریٹ صدر سپورٹس ونگ پنجاب طیب محمود چٹھہ نے ریلی کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا۔ 12 کھلاڑیوں پر مشتمل یہ ریلی جنرل سیکرٹری سپورٹس ونگ صابر علی قصوری کی قیادت میں قصور بابا بلھے شاہ کے دربار سے ریلی کا آغاز ہوا جو گورنر ہاؤس،  جائے شہادت بینظیر بھٹو لیاقت باغ سے ہوتی ہوئے چٹھے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ پہنچی۔ سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری کی جانب سے شرکاء  ریلی کا استقبال اور  پر تکلف ظہرانہ  کا اہتمام کیاگیا۔  صدر مملکت  آصف علی زرداری سپورٹس ریلی کا اختتام کل صدر ہاؤس میں ہو گا۔ آصف علی زرداری نے  پاکستانی کھلاڑی عامر خان کو تھائی لینڈ میں ہونے والی 7ویں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ صدر مملکت نے تائیکوانڈو کے مقابلے میں شاندار کارکردگی پر عامر خان کو سراہا۔ صدر مملکت نے  مستونگ میں ڈپٹی کمشنر پنجگور پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مملکت  نے  ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر  بلوچ کی شہادت پر دلی اظہارِ افسوس کیا۔

ای پیپر دی نیشن