9 مئی کے مفرور ملزموں کے خلاف لاہور میں گھیرا تنگ‘ خصوصی ٹیمیں تشکیل

Aug 14, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں مفرور ملزموں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے 4 ہزار 500 میں سے 1 ہزار 400 ملزموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ ملزموں کی گرفتاری کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کی مدد لی جائے گی۔ 9 مئی کے ملزموں کو فیس ٹریپ ایپ کی مدد سے بھی گرفتار کیا جائے گا۔ ملزموں کو گرفتار کر کے 9 مئی کے مقدمات میں شناختی پریڈ کروائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مزیدخبریں