کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فنڈنگ سے قائم دہشتگرد گرو بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا اہم سرغنہ شمبین بلوچستان کے ضلع آواران میں مارا گیا۔ شمبین عرف شہک کو بی ایل ایف کے اپنے ہی ساتھی نے ہلاک کیا ہے۔ شمبین عرف شہک بی ایل ایف کا اہم ترین کمانڈر تھا جو کئی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ شمبین شہک فورسز پر حملوں اور ہتھیار ڈالنے والوں کے قتل میں بھی اداروں کو مطلوب تھا۔