شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ کی زیر صدارت رحمان روڈ سول لائنز میں واقع مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں آج صبح 9بجے تقریب منعقد کی جائے گی جس میں جشن آزادی کا کیک کاٹنے سمیت اکابرین تحریک آزادی کی لازوال جدوجہد کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جائے گا تقریب میں ضلع بھر کے پارٹی رہنما و کارکنان اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ دفاع وطن کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ارض پاک کو آزاد ہوئے 7 دہائیوں سے زائد عرصہ بیت چکا اس دوران مفاد پرستوں نے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی اور آج بھی ایک انتشار پسند ٹولہ پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی خاطر نت نئی سازشیں کررہا ہے جنہیں حکومت عوام کی طاقت سے ناکام بنائے گی ۔