لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اسرائیلی فوج کے غزہ میں سکول پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ فلسطینی شہریوں، بچوں پر ایسے پر تشدد اور خوفناک حملے ناقابل قبول ہیں۔ ایسے ظالمانہ قتل عام پر ہم بے حسی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے۔