افغانستان میں  منی بس پر خودکش حملہ ‘ ایک شخص ہلاک ‘11 زخمی  

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان میں 11 اگست کو منی بس پر خودکش حملے میں ایک شخص ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ، بم دھماکے سے متعلق کابل پولیس کا بیان سامنے آ گیا ہے۔کابل کے مغربی شہر دشت برچی جہاں اہل تشیع کمیونٹی کی بڑی تعداد آباد ہے، افغانستان میں تاریخی طور پر ظلم و ستم کا شکار کمیونٹی کو کابل کے مغربی پڑوس میں داعش نشانہ بناتی ہے۔کابل پولیس کے ترجمان خلیل زردان نے بتایا دشت برچی کے علاقے میں منی بس پر آئی ای ڈی بم نصب کیا گیا تھا، ترجمان نے مزید کہا دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ بم دھماکے کی تاحال کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔دھماکے سے ایک روز قبل طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ملک میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی سرگرمیوں کے بارے میں مغربی ممالک کے خدشات کو ’بے بنیاد اور محض پروپیگنڈا‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن