راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے رہنما ،وائس چیئرمین امن کمیٹی تھانہ ویسٹریج ملک وقاراحمد نے کہا ہے کہ قومی ہیرو ارشدندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کی جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا کردی ہیں،ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف موقع اورسہولیات ملنا ضروری ہیں، وطن عزیزپاکستان لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہمیں اپنی نوجوان نسل کو آزادی کی تاریخ سے آگاہی فراہم کرنا ہو گی آج پوری قوم 14 اگست جشن آزادی شایان شان طریقے سے منارہی ہے ہمیں اپنے اندر یوم آزادی کے موقع پر آزادی کی اہمیت اور جذبے کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے
ارشدندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کی جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا کردی ، ملک وقاراحمد
Aug 14, 2024