اسلام آباد(خبر نگار ) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے رحیم یار خان میں واقع ماڑی ایسٹ بلاک کے کنواں نمبر 1-202 سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ کنواں کی کھدائی 29 جون 2024 کوشروع کی گئی تھی اور اسے 1995.50 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا ۔ابتدائی نتائج کے مطابق کنواں نمبر 202?1 سے 6.15 ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہوئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے رحیم یار خان میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے
Aug 14, 2024