راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)آج یوم آزادی14اگست راولپنڈی ڈویژن میں بھی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، تمام تعلیمی ادروں سکولوں، کالجوں اور تعلیمی دفتروں، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، ضلع بار ایسوسی ایشن، ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت اور بینادی ہیتھ یونٹوں ہولی فیملی ہسپتال، بے نظیر شہید ہسپتال،راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کا ر ڈیالوجی، راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف یو رالوجی سمیت سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گے، پاکستانی پرچملہرانے کے علاوہ کیک بھی کاٹے جائیں گے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،اس موقع پر بڑے پیمانے پر شجر کاری بھی کی جائے گی، مختلف اداروں میں پودے لگائے جائیں گے، کمشنر نے ہدایت کی کہ آزادی تقریبات کے حوالے شہر میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی سمیت تمام انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جا ری کر دی ہیں، اہم عمارتوں، مصروف بازاروں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، پارکس اور دیگر عوامی مقامات پرپاکستانی پر چم لہرائے جائیں گے۔