کلر سیداں (نامہ نگار)کلر سیداں پولیس نے ایک کارروائی میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے نجی کوریئر کے ملازم کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ رقم 6380روپے اور ایک عدد موبائل فون بھی برآمد کر لیا۔ملزم کی شناخت ارباب کے نام سے ہوئی ہے،ذیشان حسین نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ میں نجی کوریئر کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں اور اپنے موٹر سائیکل پر ڈاک ڈیلیور کرنے جا رہا تھا کہ چوکپنڈوری کے قریب سادہ کپڑوں میں ملبوس موٹر سائیکل سوار جو اپنے آپ کو پولیس ملازم بتا رہا تھا نے روک لیا اور تلاشی کے بہانے میری جیب سے 65ہزار روپے کی رقم،موبائل فون اور بیگ چھین لیا۔دریں اثناء پولیس نے منشیات فروش ثمر حسین شاہ کے قبضے سے 540گرام چرس برآمد کر لی ادہر کلرسیداں پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمے میں زیر تفتیش ملزمان لیاقت علی اور عبدالرحمان کے انکشافات پر کلاشنکوف،آہنی مکہ جبکہ ملزم عبدالرحمان کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیا۔ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر کلر دوبیرن روڈ پر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔