مری(نامہ نگار خصوصی ) کینٹ کی حدود میں کاروبار شخصیت سکندر عباسی کی دکان پر جرائم پیشہ عورتوں کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ۔ایسے میں واردات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوے مرکزی انجمن تاجران مری کی طرف سے مری پولیس پر عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوے چوری کی واردات کرنے والی عورتوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ مرکزی انجمن تاجران نے پولیس سے کہا کہ وہ چور عورتوں کو مری کے ہوٹلوں میں تلاش کرے اور ہوٹلز سے سراغ نہ ملنے پر دیگر راستہ اپنائے ۔