حضرو (نمائندہ نوا ئے وقت) ڈی پی او ا ٹک ڈاکٹر غیاث گل خا ن نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کے حوالے سے ضلع بھر میں سیکیو رٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاں بھی یوم پاکستان کی تقریبات منعقد ہوں گی پولیس کے نوجوان اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہوائی فائر نگ ون ویلنگ قانون جرم ہے یوم آزادی منائیں مگر شہری قانون ہاتھ میں نہ لیں، یوم آزادی پر شہری ہوائی فائرنگ ون ویلنگ سمیت دیگر غیر قانونی اقدامات سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یوم پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ڈاکٹر غیاث گل
Aug 14, 2024