گوجرخان (نامہ نگار)نوجوان یوتھ رہنما چوہدری کاشف گجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 14 اگست کو ترقی کی شمع لیکر طلوع ہوا ہے اور تاقیامت روشن رہے گا ہمیں مل کر اپنے ملک کی ترقی،بلندی اور خوشحالی کے لیے محنت کرنی ہوگی تاکہ ہمارا ملک ترقی کی بلندیوں کو چھو سکے جشن آزادی کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی جیسی نعمت کو خوشی بھرے انداز میں منانا اقوام کا شیوہ ہوتا ہے ۔