اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)کیریئر سکول اینڈ گرلز کالج کے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کرایا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے مرکزی صدر اور کیرئیر سکول اینڈ گرلز کالج کے چیئرمین چودھری عبیداللہ تھے۔تقریب میں طلبا اساتذہ، اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور قومی ترانہ سے ہوا۔ چودھری عبیداللہ نے اپنے خطاب میں پاکستان کے یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبا کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محنت اور لگن سے کام کرنے کی ترغیب دی۔