ڈھڈیال(نامہ نگار)سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایک نعمت ہے اور عطیہ خداوندی ہے سب کو پاکستان کے استحکام ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ 14اگست کا دن ہمارے لئے کسی نعمت سے کم نہیں اور یہ دن خدا وند کی طرف سے ہمارے لئے عطیہ ہے آیئے سب مل اس وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں یہ دن تجدید عہد کا دن ہے۔