سنجوال کینٹ (نامہ نگا ر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سنیر نا ئب صدر پنجاب ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ہمارے لئے 14 اگست محض ایک تاریخ نہیں بلکہ 14 اگست وہ امانت ہے جو ہمارے بزرگوں نے لاکھوں قربانیاں دینے کے بعد ہمارے حوالے کی ہے ۔ 14 اگست 1947 نے ہمیں وہ تشخص دیا جو ہمیں ساری دنیا میں جدا اور منفرد مقام دیتا ہے ۔ پاکستان محض ایک ملک نہیں بلکہ یہ علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے 'قائد اعظم کے سارے جذبوں کی تصویر ہے 'اسی انمول تحفے کیلئے رب ذوالجلال کا شکر ادا کرنے کو یہ دن منایا جا رہا ہے 'جسے جشن آزادی و یوم آزادی کا نام دیا ہے ۔ آج کے دن کی مناسبت سے ہم سب کو چاہیے کہ ہم شکر ادا کریں کہ اللہ تعالی نے ہمیں مملکت خداداد پاکستان جیسی نعمت عطا کی ۔