فتح جنگ(نامہ نگار)چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پر وگرام رانا مشہور احمد خان نے ملک حیدر علی اعوان کو اقوام متحدہ کا جونیئر ایمبیسڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور انہیں پرائیویٹ چینج گرین یوتھ اپوائنٹ منتخب کر دیا گیا اور وہ پرائم منسٹر یوتھ کے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ رواں ہفتے روابط اور پارٹنرشپ کاکام کریں گے رانا مشہود احمد خان اور ملک حیدر علی اعوان نے 57 اسلامی ممالک کی یوتھ کلائمٹ چینج اتحاد کے بارے میں بھی بات چیت کی اور انشااللہ آنے والے وقت میں پرائم منسٹر کو ستاون اسلامی ممالک میں مزید بہتر انداز سے متعارف کرایا جائے گا رانا مشہود احمد خان اور ملک حیدر علی نے سائنس اور ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کے لیے بھی مختلف پہلوں پر نظر ثانی کی ملک حیدر علی اور رانا مشہود احمد خان نے مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور گرین یوتھ موومنٹ کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے پرائم منسٹر گرین یوتھ موومنٹ کے سفیر ملک حیدر علی نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار سے ملاقات کی۔ یہ ملاقاتیں پرائم منسٹر موومنٹ گرین یوتھ موومنٹ کے حوالے سے تھیں،ملک حیدر علی کو پرائم منسٹر ہاس کی جانب سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں اور یوتھ کلائمیٹ پالیسی کے متعدد عناصر کے بارے میں بتایا گیا۔ عالمی جنوب کے لیے اور خاص طور پر پاکستان کے نوجوانوں کے لیے بات چیت کی گئی ملک حیدر علی نے واشنگٹن ڈی سی میں گیٹس اور فانڈیشن کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں ۔