حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر حاجی یعقوب خان نے کہا ہے کہ14 اگست صرف آزادی کے حصول کی یادگار ہی نہیں بلکہ الگ قومی تشخص اور خودمختاری کی تجدید عہد کا دن بھی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مملکت ِ پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان کودنیا کے نقشے پر الگ ملک کے قیام کے لیے تاریخی قربانیوں سے گزرنا پڑا۔علامہ اقبال ?کے خواب کی تعبیر کے لیے برصغیر کے مسلمانوں نے دہائیوں تک جدوجہدکی۔قائد اعظم محمد علی جناح نے آل انڈیا مسلم لیگ قائم کر کے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنا الگ اسلامی ملک قائم کر کے دیا۔مگر آج77 برس گزر جانے کے بعد ہمیں اس اہم ترین دن کے موقع پر سوچنا ہوگا کہ ہم کس مقام پر کھڑے ہیں۔آیا شاعرِ مشرق نے جو خواب دیکھا تھا اسے پورا ہونے کے بعد صحیح سنبھالا بھی دیا جا رہا کہ نہیں۔