مری کے تاجروں کے معاشی قتل کیخلاف گرینڈ جرگہ ، عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان 

 مری(نامہ نگار خصوصی )  مری میں تعمیر وترقی کے نام پر کاروباری مراکز کے خلاف متوقع آپریشن کے نتیجے میں مری کے معاشی قتل کے خلاف گرینڈ جرگہ میں تعمیر وترقی کے نام پر کاروباری مراکز کو ختم کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ زبردسست احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیاگیا ۔جرگے کا فیصلہ یہاں کی تمام سیاسی سماجی کاروباری مذہبی تنظیموں سمیت مرکزی انجمن تاجران، متحدہ اپوزیشن مرکزی انجمن تاجران ہوٹل ایسوسی ایشن بار ایسوسی ایشن اور اتحاد مسیاڑی نے کیا ۔اس طرح پنجاب حکومت کی طرف سے مری میں تعمیر وترقی کے نام پر جھیکاگلی مال روڈ ایکسپریس وے اور تحصیل روڈ کے مقام پر قائم دوکانوں اور کاروباری مراکز کو ختم کرنے کے خلاف گرینڈ جرگہ صدر مسلم لیگ ن راجہ دفتر عباسی کے ہوٹل میں راجہ ہارون محفوظ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں مرکزی انجمن تاجران اپوزیشن متحدہ مرکزی انجمن تاجران بار ایسوسی ایشن ہوٹل ایسوسی ایشن اتحاد مسیاڑی کے نمائندوں کے علاوہ تاجر برادی اور ہوٹل مالکان کے علاوہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مہتاب احمد خان ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر راجہ خلیل احمد قمر عباسی بار ایسوسی ایشن کے صدر جلیل اختر عباسی انجمن تاجران کے رہنماوں راجہ اکمل نواز عبدالحمید عباسی سہیل بیگ شاہد ممتاز ہوٹل مالکان کی طرف سے سہیل عرفان عباسی اظہر نذر عباسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے  پنجاب حکومت کے اس فیصلہ کو مری کی عوام کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف نہ صرف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا  ۔

ای پیپر دی نیشن