یوم آزادی، ریسکیو 1122  مری کا عملہ احسن طریقے سے فرائض منصبی سرانجام دے رہا

Aug 14, 2024

   مری(بیو رورپو رٹ )یوم آزادی کے موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز/ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کا عملہ ضلع بھر میں ہائی الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ضلع بھر میں 280 سے زائد ریسکیورز اور رضا کار متعین ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید یوم آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں 16 ایمبولینس ، 20 موٹر بائک،7 فائر وہیکل ، 2 ریسکیو وہیکل ، 2 ریکوری وہیکل کے ہمراہ ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،جبکہ مری شہر اور خصوصاً مال روڈ پر 6 ریسکیو پوسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

مزیدخبریں