پاکستان کی سلامتی، سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، راجہ عابد محمود 

 فتح جنگ (نامہ نگار)سابق ناظم یونین کونسل جنگل راجہ عابد محمود نے کہا ہے کہ پوری قوم اس عزم کے ساتھ یوم آزادی منائے کہ مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی اور سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے انھوں نے کہا کہ آزادی ایک نعمت اور پاکستان عطیہ خداوندی ہے 14اگست تجدید عہد کا دن ہے آئے ہم یہ عہد کریں وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے  انھوں نے کہا کہ اس ملک کے ہر فرد کو اب وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا فرض نبھانا ہو گا انھوں نے کہا کہ پوری قوم جشن آزادی اس سوچ و فکر کے ساتھ منائے کہ آنے والے 14اگست تک ہم وطن عزیز پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی کیلئے بھر پور محنت کرینگے ملک عابد داد نے کہا کہ اللہ نے ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا ہے آزادی کی قدر و قیمت کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں سے پوچھیں پاکستان اللہ کی طرف سے عطیہ ہے آزاد وطن کی قدر کرتے ہوئے اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو متحدہر کر جدوجہد کرنا ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...