کلر سیداں (نامہ نگار) خاوند نے بیوی کے اغواء کی تھانہ کلر سیداں میں درخواست دی جبکہ بیوی خاوند سے خلعٰ لینے عدالت پہنچ گئی۔مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا،خاوندنشئی ہے اور مار پیٹ کرتا ہے اور اس سے علیحدگی کیلئے سول کورٹ کلر سیداں کی عدالت میں کیس بھی دائر کر دیا ہے اور اب میں ماموں کے گھر آ گئی ہوں۔ادھر توقیر ارشد اعوان ایڈووکیٹ نے موکلہ کے خاوند محمد افتخار حسین کو لیگل نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ میری موکلہ مسماۃ کائنات تبسم نے مجھے وکیل مقرر کیا ہے اور اختیار دیا ہے کہ میں آپ کو قانونی نوٹس جاری کروں کہ آپ کی اور میری موکلہ کی شادی مورخہ 20نومبر 2016کو مطابق شریعت محمدی انجام پائی گئی تھی لیکن اس دوران آپ نے میری موکلہ پر کوئی توجہ نہ دیتے ہوئے اسے مناسب خرچہ نان و نفقہ،لباس و خوراک و دیگر ضروریات پوری نہ کیں۔آپ اس کیساتھ لڑائی جھگڑا کرتے ہیں اور بسا اوقات گھر سے نکال دیتے ہیں اور مورخہ 4اگست 2024سے میری موکلہ کو طلاق ثلاثہ زبانی دے کر بے سروسامانی کی حالت میں گھر سے نکال دیا ہے۔