راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) جشن آزا دی منانے کے حوالے سے ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے آرڈی اے میں تقریب منعقد کی آرڈی اے آفس میں جشن آزادی کے پرمسرت موقع پرڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔ کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ہما رے آبا ؤ اجدا د نے آزا دی کیلئے ان گنت قر با نیاں دیں اور بیشمارمشکلا ت کا سامنا کیا ہم اپنے ہموطنوں کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں آج کا دن ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتاہے اس موقع پر ہمیں بزرگوں کی قربانیوں کو یا د رکھنا چاہیے خصوصا قائداعظم محمدعلی جناح جنہوں نے ہمیں پاکستان دلوایااورہمیں آزاد کروایا انہوں نے کہا اگر قائد اعظم کی عظیم جدوجہد سے ہمیں مملکت خداداد پاکستان نصیب ہوئی ہم اس وقت جشن مناتے ہوئے خوش ہوتے ہیں تو ہمیں اپنے قائد کے فرمودات کوبھی یاد رکھنا چا ہیے کمشنر راولپنڈی نے پودا لگایاڈی جی آر ڈی اے نے کبوتر آزاد کیے،آرڈی اے ترجمان نے کہا آرڈی اے میں یوم آزادی روائتی جوش و ولولہ کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر جمال ناصر، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار حسن چیمہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے اویس منظور تارڑ،نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی،فنانس سیکرٹری وقار عباسی دیگر آر ڈی اے و واسا افسران و سٹاف نے بھی شر کت کی۔