راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ بے نظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا دورے کے دوران ایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیٹر، مرد اور خواتین مریضوں کی وارڈ اور میڈیکل سٹورسمیت دیگر شعبوں کا معائنہ کیاانہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریض طبی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر پنجاب بھر میں طبی سہولیات کے ساتھ مفت ادویات فراہم کی جارہی ہے