قیام پاکستان  قائد اعظم محمد علی جناح کا لافانی کارنامہ ہے، سید سمیع اللہ حسینی 

Aug 14, 2024

   راولپنڈی ( جنرل رپورٹر)  ممتاز عالم دین وائس چیئرمین مرکزی علمائکونسل پاکستان صاحبزادہ سید سمیع اللہ حسینی نے کہا کہ 1857ء میں مسلم حکمرانوں کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی ایشیا پر انگریز وں نے تسلط قائم کر لیا، بگڑتے ہوئے حالات میں سرسیّد احمد خان نے علی گڑھ کا لج قائم کرکے مسلمانوں کو جدید تعلیم کے ذریعہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور اسطرح انگریزی حکومت سے نجات حاصل کرنے کیلئے نیا ولولہ پیدا ہوگیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد مکی خیابان سر سید میں احباب کے ہمراہ  250فٹ بلند مسجد مینار پر قومی پرچم لہرانے کی تقریب کے شرکاء  سے گفتگو میں کیا۔ آج جامعہ عربیہ اسلامیہ حسینیہ مکی مسجد میں  دوپہر دو بجے تقریب پرچم کشائی وائس چیئرمین مرکزی علماکونسل پاکستان کی زیر نگرانی ہو گی

مزیدخبریں