جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ،6خوارج ہلاک ،4جوان شہید ہو گئے

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)آئی ایس پی آر کے مطابق  12اور 13 اگست کی رات جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے  نتیجے میں 6خوارج جہنم واصل ہو گئے تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مٹی کے چار بہادر بیٹے حوالدار نثار حسین (عمر34 سال، رہائشی ضلع کرم)، نائیک رشید گل (عمر34 سال، رہائشی ضلع کرم)، نائیک عرفان اللہ خان (عمر30 سال، رہائشی ضلع لکی مروت) اور سپاہی عثمان رفاقت (عمر 21 سال، ضلع ہری پور کا رہائشی) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن