اسلام آباد چیمبر کے زیر اہتمام دوسری تین روزہ ٹورزم سمٹ سکردو میں شروع

Aug 14, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام دوسری تین روزہ ٹورزم سمٹ سکردو میں شروع ہو گئی،منگل کو سمٹ کے پہلے روز گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ،  یورپی یونین، مصر،قازقستان ،آزربائیجان ، ملائشیاء  ,پرتگال ،لیبیا،میانمار،یمن سمیت متعدد ممالک کے سفراء کی شرکت، بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی ظہرانے  شریک ہوئی۔سمٹ کے پہلے روز صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے مہمانوں کاعزاز میں ظہرانہ دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ میں گلگت کی خوبصورت سر زمین پر ٹورز م کانفرنس کے شرکاء  کو خوش آمدید کہتا ہوں،سیاحت کے حوالے سے حکومت بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،حکومت کی کوششوں سے ایئرپورٹ بنایا گیا ہے، انفراسٹرکچر کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں،گلگت میں جتنی سیاحت کو ترقی ملے گی پاکستان کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری کا گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کردار ناقابل فراموش ہے،گلگت کی عوام کبھی انہیں فراموش نہیں کرے گی۔پاکستان کے شمالی علاقہ جات ملک کو اربوں ڈالر سیاحت کی مد میں کما کر دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں گلگت میں گلگت اور سکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع ہوئی ہیں جن کا یقینا یہاں کی سیاحت کو فائدہ ہوگا۔ صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورزم کانفرنس پاکستان کا  خوبصورت امیج اجاگر کرے گی،اسلام آباد چیمبر دوسری بار اس کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے،پاکستان کے شمالی علاقے سیاحت کا خزانہ ہیں  اس علاقے میں لوکل اور انٹر نیشنل سیاحت کو اجاگر کرنے کیلئے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں